دنیا

چین نے بھی امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دی

شیعت نیوز : چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، تاہم روس اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ریاض شاہ نے خارجیت اور یزیدیت کیخلاف علماء اہلسنت کو اتحاد کی دعوت دے دی

ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق طے کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین سمیت بعض ممالک نے امریکہ کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close