اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، ابدالی مسجد قرنطینہ میں چینی تبلیغی شہری کورونا میں مبتلا، حالت نازک

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان بھرمیں کورونا وائرس کے سبب 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 21 افراد کا تعلق دیوبندی تبلیغی جماعت سے بتایا جارہاہے

شیعت نیوز: نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسولیشن وارڈ میںداخل ابدالی مسجد قرنطینہ سے منتقل کئے گئے چینی تبلیغی شہری میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، مریض کی حالت خراب، شبہ میں زیر علاج دو ڈاکٹروں سمیت دیگر پانچ مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی، قرنطینہ ملتان میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایس پی سٹی کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ابدالی مسجد قرنطینہ میں موجود چینی تبلیغی شہری اکسٹھ سالہ علی کی طبعیت گذشتہ رات اچانک خراب ہونے پر کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھے، تاہم آج موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق علی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے،علامہ باقرزیدی

تاہم اس حوالے سے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنما صائمہ انصاری نے بتایا کہ مریض کی حالت بہت خراب ہے، جبکہ وارڈ میں موجود عملہ این نائینٹی فائیو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کے بغیر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہے۔ ادھر ہسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت ملتان کے رہائشی دیگر پانچ مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ علی نامی چینی شہری کو رجب طیب اردوگان منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قرنطینہ ملتان میں ڈیوٹی کرنے والے ایس پی سٹی جاوید خان کو کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں جنوبی ایشیا کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان بھرمیں کورونا وائرس کے سبب 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 21افراد کا تعلق دیوبندی تبلیغی جماعت س بتایا جارہاہے، اس بات کی تصدیق حکومتی ونشریاتی ذرائع بھی کررہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے باوجود تبلیغی جماعت کے اراکین کی جانب سے مسلسل معاشرتی میل ملاپ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close