پاکستان

چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل

شیعت نیوز :چنیوٹ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھگوی کے بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔تفتیش کے لئے سخت حفاظتی حصار میں نامعلوم مقام منتقل۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے پنجاب کے شہر چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈبائی پاس کے قریبکاروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے بدنام کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد خالدضیاء کو گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد چنیوٹ اور فیصل آباد میں کسی بڑی کاروائی کی نیت سے آیا تھا۔سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سے بھاری تعداد میں برآمد ہونے والےاسلحے اور گولہ بارود سے اس کی متوقع کاروائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کسی بڑی ہدف کو حاصل کرنے کی نیت سے چنیوٹ آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے کئی مطلوب دہشتگرد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند ماہ قبل شام و عراق سے 500 سے زائد داعشی خاندانوں کی لاہور آمد کے بعد حساس اداروں کی جانب سے ان دہشتگرد خاندانوں خصوصاً داعشی دہشتگردوں کو جنسی تسکین پہچانے کی نیت سے شام و عراق جانے والی جامعہ حفصہ اسلام آباد کی سینکڑوں طالبات کی خفیہ نگرانی کئے جانے کے بعد حساس اداروں کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close