اہم ترین خبریںپاکستان

چوہنگ لاہور،انتظامیہ کا جلوس عزاپر حملہ آور تکفیریوں کے خلاف کارروائی سے انکار ، دھرنا ختم

بانی جلوس کو دباؤ میں لیکر دھرنا ختم کروادیا گیا۔ جلوس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو حقائق کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں ڈال دیا گیا

شیعت نیوز: لاہور کے علاقے چوہنگ ملتان روڈ پر نکلنے والے 9محرم الحرام کے جلوس عزاپر حملہ کرنے والے لشکر جھنگوی کے وہابی اور تحریک لبیک کے بریلوی نما وہابی دہشت گردوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کارروائی سے انکار۔ بانی جلوس کو دباؤ میں لیکر دھرنا ختم کروادیا گیا۔ جلوس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو حقائق کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ ملتان روڈ لاہور پر آج 9محرم الحرام کے جلوس پر حملہ کروانے والے دہشت گردوں کوضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرنے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نےعزاداروں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آورکو گرفتار نہیں کیا الٹا بانی جلوس کو ڈرا دھمکا کر عزادارو ں کی جانب سےجاری احتجاجی دھرنے کو بھی ختم کروادیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، 9 محرم الحرام کے جلوس پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ و فائرنگ

ذرائع کاکہناہے کہ دوسرا ظلم جو انتظامیہ کی جانب سے مومنین کے ساتھ کیا گیا وہ یہ کہ بانیان جلوس کی جانب سے جن افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا تھا ان افراد کے نام فیصلہ کمیٹی میں ڈال دیئے گئےہیں جو کہ ظالم اور مظلوم کا تعین کرے گی۔ جن حملہ آوروں کے نام انتظامیہ کو کارروائی کے لئے دیئے گئے تھے ان میں راو ٔاقبال ،ریاض پٹی ،عاشق بودیا ،لطیف مرتضائی ،حافظ کلیم اللہ، وقاص ولد عباس، قیصر ولد عنایت اور وسیم عباس ولد عباس شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ آج چوہنگ ملتان روڈ پر عزاداران حسینی ؑ کی جانب سے نکالے جانے والے 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزا پر لشکر جھنگوی کے وہابی اور تحریک لبیک کے بریلوی نما وہابی مقامی دہشت گردوں نے گھروں کی چھتوں سے پتھروں سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 100سےزائد عزادارشدید زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر پہلے کو تماشائی کا کرداراداکیا اورپھربا مشکل صورت حال پر قابو پایا لیکن عزاداروں کو انصاف دینے کے بجائے تکفیری حملہ آوروں کو قانونی کارروائی سے باآسانی بچالیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close