اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1133، اکثریت تبلیغیوں کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہاکہ 33اضلاع میں تبلیغی جماعت کے 10632مبلغین کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور اب تک کی گئی ٹیسٹنگ میں 296 کیسز مثبت آئے ہیں ۔

شیعت نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1133 ہے۔انہوں نے کہاکہ 33اضلاع میں تبلیغی جماعت کے 10632مبلغین کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور اب تک کی گئی ٹیسٹنگ میں 296 کیسز مثبت آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی نے کورونا سے جابحق افرادکی تجہیز وتکفین کا مکمل انتظام کیا ہے، محمد عباس

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تبلیغی جماعت کے کورونا سے متاثرہ تمام مریضو ں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔312کیسز مختلف سینٹرز میں موجود زائرین کے ہیں ۔ باقی 525 افراد مختلف اضلاع میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی اکثریت تبلیغی جبکہ شاہ محمود کی زائرین کے خلاف ہرزہ سرائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ لاہور میں 220،ننکانہ صاحب میں 11، قصورمیں 8 ، شیخوپورہ میں 1،راولپنڈی میں 56،جہلم میں 29،اٹک میں 1، گجرانوالہ میں 22، سیالکوٹ میں 7،نارووال میں 3،گجرات میں 93،حافظ آباد میں 6۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کا صوبے بھرمیں تبلیغی جماعت کے ارکان اور انکے اہل خانہ کو قرنطینہ کرنے کا حکم

جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 14،ملتان میں 4، ویہاڑی میں 9،فیصل آباد میں 9، چنیوٹ میں 5، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 5، میانوالی میں 3،خوشاب میں 1، بہاولنگر میں 3،بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 5اور لیہ میں 1کورونا وائرس میں مبتلا مریض موجود ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close