اہم ترین خبریںپاکستان

100فیصدیقین سے کہتاہوں زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیلا، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم 15تاریخ کو لاک ڈاؤن کردیتے تو آج ہم لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کررہے ہوتے اور ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر کافی حد تک قابو پاچکے ہوتے ۔

شیعت نیوز: 100فیصد یقین سے کہتا ہوں زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیلا یہ انکشاف کرکے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے لائیو شو میں اہم انکشاف کرے تمام سازشی عناصر کی مکروہ سازشوں کو بے نقاب کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی عارف نظامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر بیرون ممالک سے آنے والے اپنی آمد ورفت اور میل ملاپ محدود رکھتے اورہم 15تاریخ کو لاک ڈاؤن کردیتے تو آج ہم لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کررہے ہوتے اور ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر کافی حد تک قابو پاچکے ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ زائر امام حسینؑ کا پلازمہ اب ہزاروں کورونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کو شفاء دے گا

انہوں نے کہاکہ ایران سے آنے والے تمام افراد ہمارے پر سکھر قرنطینہ میں موجود ہیں، اس کے علاوہ جو لوگ بیرون ممالک سے واپس آئے ان تعداد بہت زیادہ ہے ، میں 100فیصد یقین سے کہتاہوں زائرین کی وجہ سے کوروناوائرس نہیں پھیلا۔

انہوںنے کہاکہ اب تک سندھ میں 343افراد مقامی طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ اگر میری اپیل پر وفاق 15تاریخ کو ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کردیتی تو رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع منعقد نا ہوتا اور نا ہی اجتماع کے افراد پورے ملک میں پھیلتے۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت کی کرامات ،لاہور پولیس کے اہلکاروں کو بھی کورونا وائرس میں مبتلاکردیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ میں اس وقت تبلیغی جماعت کے ہزاروں افراد موجود ہیں ، ہم نے حیدرآباد کی ایک مسجد میں تبلیغی جماعت کے قافلے میں موجود ایک شخص کو ٹیسٹ کیا جوکہ پوزیٹیو تھا،ہم نے اسی وقت وہاں موجود 208افراد کا ٹیسٹ کیا جن میں نے 94 افراد پوزیٹو آئے۔

انہوں نے کہاکہ 3500سے زائد افراد تبلیغی اجتماع سے شرکت کرکے سندھ میں داخل ہوئے جن کا فوری طور پر ٹیسٹ کرنا ہمارے لیئے ناممکن تھا، ہم نے ان کے تمام مراکز کو قرنطینہ کردیا ہے۔میں نے مولانا طارق جمیل سے اپیل کی کہ وہ تبلیغی جماعت کو تلقین کریں کے وہ اپنی فعالیت کو 15دن کیلئے بند کردیں حکومت انہیں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close