اہم ترین خبریںپاکستان

چہلم امام حسینؑ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےوزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات و مذہبی امور سید ناصر حُسین شاہ، صوبائی وزیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ڈی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سمیت اہم اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چہلم امام حسین ع کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات و مذہبی امور سید ناصر حُسین شاہ، صوبائی وزیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ڈی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سمیت اہم اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی علامہ طالب جوہری کے فرزند سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

ملت جعفریہ کی نمائندہ شخصیات و علمائے کرام اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہوئیں۔جن میں سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ فرقان حیدرعابدی، علامہ باقرحسین زیدی، شبر رضا، شمس الحسن شمسی،عباس بادامی سمیت مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سید علی حسین نقوی اور ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم میر تقی ظفر نے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے سخی عوام کا اس سال دنیا بھر کے غیر حاضر زائرین کی نیابت میں زیارت اربعین انجام دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں شریک تمام حکام کو اربعین امام حسین ؑ کے موقع پرمرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close