اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، سربراہ پاک فوج

آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لئے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے

شیعت نیوز: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا کے خلاف بلوچستان میں جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لئے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلنس پالیسی،جھوٹےکیس میں جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن کراچی کے 5ٹرسٹیز گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لئے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود زائرین کوگھروں کو جانے کی اجازت نہ دینا انتہائی زیادتی ہے،علامہ عارف واحدی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج کے حکم پر کوئٹہ کے لئے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لئے سخت کوشش کررہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close