اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہےجسے تنہا نہیں چھوڑ سکتے،آرمی چیف جنرل باجوہ

ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، بہادر خاندانوں کے احساسات دیکھ کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا

شیعت نیوز: ملک بھرمیں آج یوم دفاع و شہداء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔ 1947ء سے آج تک شہداء نے جانوں کی قربانی دے کر ملکی سلامتی کو بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، بہادر خاندانوں کے احساسات دیکھ کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،جب تک آپ جیسے بہادر موجود ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، وہاں بھارتی ظلم و بربر یت بڑھتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، فوجی قوت سے زیادہ طاقتور اخلاقی قوت ہوتی ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کوکبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلیے لمحہء فکریہ ہیں اور ان کے حقوق پر حملہ دنیا کےلیے چیلنج ہے۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close