اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خطرات کا مؤثر جواب دینےکیلئے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز آئی ٹی اور ڈیفنس کمیونی کیشن میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس مرکز سے علاقے میں سائبر انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دوردراز علاقوں میں آئی ٹی مراکز نئی دریافتوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت اور اسکردو کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اور ریاستی ادارے بوکھلاہٹ کا شکار،شاہراہوں سے لبیک یاحسین ؑ کے پرچم اترنے شروع کردیئے

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسکردو پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے جنرل باجوہ کا استقبال کیا، جس کے بعد آرمی چیف کو ایل او سی پر ایف سی این اے کے جوانوں کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، جس پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے افسران و جوانوں کے عزم کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں اربعین امام حسین ؑ پر پیادہ روی سے خوفزدہ

آرمی چیف نے شدید موسمی حالات اور چیلنجز میں جوانوں کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کے مؤثر جواب کیلئے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز آئی ٹی اور ڈیفنس کمیونی کیشن میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس مرکز سے علاقے میں سائبر انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آئی ٹی مراکز نئی دریافتوں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close