اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین اربعین حسینی ؑکیلئےیکم نومبر تا 18نومبر تک تفتان سے کوئٹہ واپس کا شیڈول جاری

مرکزی کمیٹی برائے امورزائرین نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں زائرین کی نقل وحرکت کے دوران موثرسکیورٹی انتظامات کا تقاضہ کیاہے ۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کی ذیلی مرکزی کمیٹی برائے امورزائرین نےاربعین حسینی ؑمیں شرکت سے واپسی آنے والے زائرین کی تفتان سے کوئٹہ واپسی کا شیڈول جاری کردیاہے ۔یکم یا اٹھارہ نومبر تک تیرا کانوائے تفتان سے کوئٹہ روانہ کیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈرپر زائرین کے لئے میٹھے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا آغاز

ذرائع کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان کےماتحت مرکزی کمیٹی برائے امورزائرین نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں زائرین کی نقل وحرکت کے دوران موثرسکیورٹی انتظامات کا تقاضہ کیاہے ۔

مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین ماہ نومبر 2019کی 1،2،4،5،7،8،10،11،13،14،16،17،18تاریخوں کو تفتان سے کوئٹہ کی جانب کانوائے کی شکل میں سفرکریں گے۔

واضح رہے کہ چہلم شہدائے کربلا ؑ میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے تقریباًایک لاکھ زائرین براستہ تفتان ایران اور پھر عراق پہنچے تھے ۔ اربعین حسینی ؑمیں شرکت کے بعد قافلوں کی واپسی کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان تفتان بارڈر پرزائرین کیلئے ہیلتھ پوسٹ کے قیام پر اتفاق

لہذٰا ایران اور عراق سے پاکستان واپس آنے زائرین سے گذارش کی جاتی ہے کہ تفتان بارڈر پہنچے سے پہلے شیڈول کو مدنظر رکھیں تاکہ زائرین کرام کوتفتان بارڈر پر بلاوجہ انتظار کی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قافلے بروقت کوئٹہ سے تفتان روانہ ہوسکیں ۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close