اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ٹانک، ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے

شیعت نیوز: ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں:شیعت نیوزنیٹ ورک کی جانب سے تمام عالم اسلام کو جشن ولادت مولائے کائنات ؑ کی مبارکباد

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شاہی محل میں ہلچل، شاہ سلمان کی موت کی افواہیں زیر گردش

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمٰن بھی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق ضلع استور کے علاقے بونجی سے ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close