دنیا

کورونا امریکہ میں تیزی سے سرایت کر گیا، ہلاکتوں کی تعداد 3860 ہو گئی

شیعت نیوز: امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا وائرس امریکہ میں تیزی سے سرایت کر رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 347 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3860 ہو گئی اس طرح امریکہ نے کورونا سے ہلاکتوں میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چین میں کورونا سے 3305 افراد ہلاک اور 81 ہزار 518 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوروناوائرس،پاکستان کے بعد بھارت میں بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کی تباہ کاریاں جاری

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ منگل کو یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیل ہو سکتا ہے۔اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 40 ہزار افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 74 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ فرسٹ کا نعرہ اس کے عوام کی تکلیف سے پورا ہوگیا۔ عباس موسوی

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس میں مزید 4 ہزار 53 افراد مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 5 ہزار 792 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 428 ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close