اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے بیانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، علامہ اقتدار نقوی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات ناقص ہیں، موجودہ حکومت بیانات سے آگے بڑھ کے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کے علاوہ باقی بیماریاں کم ہوچکی ہیں، کرونا کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات ہیں۔

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی تو کر دی ہے، لیکن پٹرول مافیا نے مارکیٹ سے پٹرول ہی غائب کر دیا ہے، جس کے باعث بیشتر شہروں میں شہریوں کی لمبی قطاریں حکومتی ایس او پیز کو منہ چڑا رہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول نہ ملنا حکومت کی ناکامی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ابھی بھی کوئی حکومت سے طاقتور موجود ہے۔ چینی چور، آٹا چور، گیس چور اور بجلی چور کے بعد اب پٹرول چور بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔ حکومتی وزراء اور ترجمان اجلاسوں سے فارغ ہوکر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وقت نکالیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close