اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے حکومت کو قوانین پر سختی سے عمل کروانا ہوگا، علامہ باقر زیدی

جو لوگ دانستہ طور پر غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ نہ صرف اپنی جان کے دشمن ہیں بلکہ پورے معاشرے کے مجرم ہیں

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپنی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا شہری اور دیہی علاقے اس وبا سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کی کوششیں پھیلاو کے تناسب سے ہم آہنگ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حوصلہ افزا نتائج برآمد نہ ہونے کی ایک وجہ حالات کی سنگینی سے عوام کی عدم آگہی بھی ہے۔

کورونا سے جیتنے کیلیے حکومت کےساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ جو لوگ دانستہ طور پر غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ نہ صرف اپنی جان کے دشمن ہیں بلکہ پورے معاشرے کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا جن ممالک نے اس وبا پر قابو پایا وہاں حکومت اور عوام نے کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ طور جنگ لڑی۔وہاں کے عوام اور حکمران کورونا کے خلاف بھرپور جذبے کے ساتھ باہم صف آرا تھے تاہم یہاں کی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعدادسوا لاکھ کے نزدیک پہنچ چکی ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ عوام اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہے کہ کورونا حقیقت ہے بھی کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل بائیس کروڑ عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔جو لوگ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے انہیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاوو کو روکنے کے لیے حکومت کو اپنے قوانین میں سختی لانی ہوگی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف انتباہ کافی نہیں۔آزمائش کی یہ گھڑی کسی مصلحت کی متحمل نہیں یہ وقت سخت فیصلوں کا ہے تاکہ قوم کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close