اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس کے حوالے سےپھیلائے گئےخوف وہراس کو کسی اعتبارسےدرست قرار نہیں دیاجاسکتا،علامہ احمد اقبال

کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی پروپیگنڈہ ”جتنے منہ اتنی باتیں“ کے مصداق اور حقیقت سے عاری ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے دہشت پھیلانے کی بجائے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔زندہ اور بہادر قومیں چیلنجزسے نبردآزما ہونے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کرتی ہیں۔ کوروناوائرس کے حوالے سے جو خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے وہ کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے بھارت کو انتہا پسند اور دہشت گرد ریاست بنا دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ کی آبادی میں چند مشتبہ کیسز کو بنیاد بنا پورے ملک پر خوف کی فضا طاری کرنے کے مقاصد کا تمام پہلووں سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی پروپیگنڈہ ”جتنے منہ اتنی باتیں“ کے مصداق اور حقیقت سے عاری ہے۔ حکومتی سطح پر بھی اس حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی فکر کریں۔ روحانی

علامہ سید احمد اقبال رضوی  نے کہا کہ کسی بیماری کو بنیاد بنا کر کسی پڑوسی سے قطع تعلق کر لینا اخلاقی اعتبار سے ایک نامناسب عمل ہے۔چین، ایران سمیت دیگر متعدد ممالک کے ساتھ ہمارے روابط پائیدار اور برادرانہ ہیں۔ مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑنے کی بجائے تعاون کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں کےحالیہ قتل عام میں مودی حکومت کا پورا ہاتھ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس بلاشبہ ایک آفت ناگہانی ہے لیکن اس کے نام پر پھیلانے جانے والے ہراس اور خوفناک مہم کو عالمی سازشوں کے تناظر میں دیکھنا بھی ضروری ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں:کورونا وائرس ،عمرہ وزیارات آپریشن معطل، زائرین پریشان، کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close