دنیا

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں

شیعت نیوز : امریکہ نے ایک بار پھر ایران سے اپنی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے 15 افراد اور 5 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

ایران کے خلاف امریکہ نے نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطروں اور کورونا کے مریضوں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے دنیا کے کچھ ممالک نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ہٹ دھرمی سے گروپ سیون اجلاس ناکام ہوا

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے تحت کچھ عراقی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایران، روس، چین، کیوبا، شمالی کوریا، عراق، وینزویلا اور نکاراگوئے کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا کہ جن ممالک کے خلاف غیر قانونی، یکطرفہ اور اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف جو پابندیاں عائد ہوئی ہیں وہ کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان ممالک کے لئے مسائل و مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔

اس مراسلے میں اقوام متحدہ کے مستقل ماہرین کی رپورٹ کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ جس میں آیا ہے کہ یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیوں کو جو ون تھرڈ انسانوں کو متاثر کر رہی ہیں کسی بھی طور انسانی جانوں کے نجات کی راہ میں سیاسی حربے کے طور پر استعمال ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

دوسری طرف امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے امریکہ میں 1209 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

امریکی وزارت صحت کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 83672 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس طرح اب امریکہ کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا ہے۔ چین میں اب تک 81285 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جن میں سے 3281 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close