مشرق وسطی

کوویڈ-19سے دبئی خوف کے لپیٹ میں ، ورلڈ ٹریڈ سینٹر اسپتال میں تبدیل

شیعت نیوز : کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی حکام نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو اسپتال میں تبدیل کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی حکام نے بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے جس میں مریضوں کے لیے 3 ہزار بستر لگائے جاسکتے ہیں اور اس کا مقصد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجے کے لیے سہولیات کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5829سے تجاوز کر گئی

ڈائریکٹر جنرل دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دبئی کے اسپتالوں میں اس وقت 4 سے 5 ہزار بستروں کی سہولت موجود ہے جسے 10 ہزار تک لے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ دبئی میں کورونا سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آنے والے دنوں میں مزید 2 فیلڈ اسپتال تیار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فورسز کا ادلب کے اگلے مورچوں پر داعشی دہشت گردوں پر حملہ

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں کورونا وائرس ٹیسٹ پروگرام کو تیزی سے بڑھانے کے لیے مختلف حصوں میں موبائل ٹیسٹ سینٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ حالیہ شروع کی جانے والے ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ کے ذریعے 32 ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جب کہ متعدد ٹیسٹنگ لیبارٹریاں بھی موجود ہیں۔

دبئی کی وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مریضوں پر کلوروکوئن اور ہائیڈراکسی کلوروکوئن کا بھی کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ دبئی کے حکام ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے انتہائی سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر میں کرفیو بھی نافذ ہے جب کہ امارات میں جراثیم کش مہم بھی تواتر سے جاری ہے۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے تقریباً 5 ہزار کیسز ہیں اور 28 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close