اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروبار بند نہیں کرینگے،وزیر اعظم کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اگر کورونا بڑھا تو اپنے کاروبار کو بند نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سے قیمت پر فراہم کریں گے۔کورونا سے متعلق وزیراعظم نے عوام سے ماسک کے استعمال کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتم النبینؐ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے مشترکات پر عمل پیرا ہوکر مثالی اسلامی معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنانا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلےسوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔

انہوں نے کہا اگر کورونا بڑھا تو صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی یامین عبد اللہ پر حملہ،معاملہ سعودی خفیہ امدادی رقم کی تقسیم پر جھگڑا تھا جسے اورنگزیب فاروقی نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ناکام کوشش کی

دوسری جانب وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہیں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک دوبارہ لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبے ٹی ٹی کیو اور اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close