اہم ترین خبریںپاکستان

احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے والے عزاداروں کی گرفتاریاں ناقابل قبول نہیں، مرکزی صدرآئی ایس او

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے مزید کہا کہ عزاداری ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت میں کی جاتی ہے۔

شیعت نیوز: یومِ علی ع کے جلوس عزاء کو حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے برآمد کیا گیا مگر ملک کے بعض شہروں میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں حکومت کا یہ دہرا رویہ قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، مرکزی مجلس وجلوس یوم علیؑ کے 27منتظمین اور شرکاءکےخلاف بھی ایف آئی آر درج

انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعات پہ پابندی لگائی گئی تھی عزاداری پر نہیں ہم نے حکومت سے اس وباء کے آغاز سے ہی ہر ممکن تعاون کیا عزاداری ہماری شہہ رگِ حیات ہے اس پہ کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں ہے ۔عزادارانِ امام علی علیہ السلام نے حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا لیکن سندھ میں مومنین کو گرفتار کیا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایس او پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے صدر سمیت تمام مومنین کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں جلوس شہادت امام علیؑ اختتام پذیر،احتیاطی تدابیر پرعمل اور نظم وضبط کا بہترین مظاہرہ

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے مزید کہا کہ عزاداری ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت میں کی جاتی ہے۔ جو تمام مظلوم انسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو ظاہر کرتی ہے اور رہتی دنیا تک یہ عزاداری قائم و دائم رہے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close