اہم ترین خبریںپاکستان

یوم علیؑ پر امامیہ سکاوٹس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، عارف حسین الجانی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے سلسلہ کو ہر حال میں جاری رکھیں گے

شیعت نیوز: مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عارف حسین الجانی نے یوم علیؑ پر کورونا سے حفاظتی اقدامات کیلئے امامیہ سکاوٹس کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپ دیں۔ سکاوٹس جلوسوں کے شرکاء میں آگاہی دیں گے۔ اپنے بیان میں مرکزی صدر نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، پیغام سیرت امام علی علیہ السلام کی ترویج و تبلیغ ہمارا نصب العین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کا نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار عامر لیاقت پہ پابندی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان کُش وباء نے اجتماعی عبادات میں خلل ڈالا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ دنیا بھر کے مقدس مقامات کو کھول دیا گیا ہے اور مذہبی اجتماعات کا سلسلہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جاری ہے۔ عارف حسین الجانی نے کہا کہ پاکستان میں شہادت امیر المومنین علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں جہاں بھی عزاداری کے جلوس منعقد ہوں گے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے سلسلہ کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسنؑ کی زندگی کے بہت سے پہلو ایسے ہیں جو تاحال پنہاں ہیں، علامہ مرزایوسف حسین

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری امام علی علیہ السلام کے دوران امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے خدمت مہم جاری رکھتے ہوئے جراثیم کُش سپرے، حفاظتی ماسک کی تقسیم، ہینڈ سینیٹایزر کی تقسیم اور جلوس میں فاصلے برقرار رکھنے کی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ بہت جلد دنیا بھر کے انسان اس وباء سے نجات پالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close