اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی پشاور کی سپاہ صحابہ حبیب اللہ گروپ کے خلاف بڑی کاروائی

حساس اداروں کی کاروائی میں تکفیری خودکش حملہ آور سمیت 5 انتہائی مطلوب دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز :سی ٹی ڈی پشاور کی کاروائی میں مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے 3خودکش جیکٹس، 4 کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈز، راکٹ لانچر سمیت بھاری تعداد میں گوکہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کے نشانے پر، بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شھید

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور کی شگئی کے علاقے میں کاروائی کے نتیجے میں ایک تکفیری خودکش حملہ آور سمیت 5 تکفیری دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ تکفیری دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے ہیں،ڈیرہ کے عوام کو تنہا نھیں چھوڑیں گے، ثناء اللہ عباسی

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر شگئی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود تکفیری دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے حساس اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی بھرپور جوابی کاروائی میں 5 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور پولیس نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، تکفیری خودکش حملہ آور خاتون گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ پشاور کے حبیب اللہ گروپ سے ہے۔مارے جانا والا تکفیری خودکش حملہ آور پشاور میں کسی مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کی نیت سے 2 دن قبل ہی شگئی پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگرد کا اورنگزیب فاروقی کے حامیوں پر خودکش حملہ

دہشت گردوں کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس،4 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول، 12 ینڈ گرینڈ، 3 شارٹ مشین گن، راکٹ لانچر سمیت بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close