دنیا

ڈبلیو ایچ او کا نیا انتباہ، کورونا وائرس آخری وبا نہیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور ہر روز دنیا بھر میں اس وبا سے لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو رہے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن آخری وبا نہیں ہے اور دنیا کے ممالک کو مستقبل کے بحرانوں کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

گیبریاسز نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہو گی۔ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ وبائیں زندگی کا ایک حصہ ہیں۔ لیکن اگلی بار جب وبا آئےتو ہم سب کو اس کے لئے تیار رہنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجیوں میں بہت زیادہ پیشرفت کے باوجود، بہت سے ممالک نے ابھی تک اپنے صحت عامہ کے نظام پر صحیح سمت میں توجہ نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک تقریبا 9 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close