عراق

عراق کی فوج اور الحشدالشعبی کا شمالی بغداد میں داعش کے خلاف آپریشن شروع

شیعیت نیوز : عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شمالی بغداد میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی یہ مشترکہ کارروائیاں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے حکم سے شروع ہوئی ہیں اور اس کا مقصد داعش کے باقی بچے دہشتگردوں کا صفایا اور بغداد میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔

عالمی دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کی مدد کیلیے ترکی کے 268 کمانڈوز شام پہنچ گئے

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجودملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے کچھ دہشتگرد اب بھی موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں نے عراق کے مختلف علاقوں سے داعش کا صفایا کرنے کے لئے اب تک متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں اور اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close