عراق

ڈھائی ہزار امریکی فوجیوں کا عراق سے انخلا، کویت منتقل

شیعت نیوز: دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈروں نے ڈھائی ہزار امریکی دہشت گردوں کے عراق سے نکل کر کویت منتقل ہونے کی خبر دی ہے۔

امریکی فوج کی ویب سائٹ اسٹرائپس کی رپورٹ کے مطابق چھاتہ بردار امریکی دہشت گردوں کی بیاسیویں بٹالین کے کمانڈر آنڈرو ساسلاو نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے خبر دی ہے کہ چھاتہ بردار دہشت گرد جو سینٹرل کمانڈ کی مدد کے لئے علاقے میں داخل ہوئے تھے، آئندہ ہفتوں میں عراق سے کویت منتقل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: الکاظمی نے کابینہ کی ابتدائی فہرست پیش کی، داعشی کُھرچن کی صفائی

امریکی دہشت گردوں کی مذکورہ ویب سائٹ نے چھاتہ بردار دہشت گردوں کی بیالیسویں بٹالین کے کمانڈر کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہیں امریکہ پہنچنے کے بعد دو ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا پھیلنے کے بعد سے اب تک آٹھ سو سے زیادہ امریکی دہشت گرد عراق سے امریکہ واپس امریکہ جا چکے ہیں اور بہت سے دہشت گرد کویت میں تعینات ہیں جبکہ کچھ عراق میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت کے بہانے موجود ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد مغربی ایشیا کے ملکوں میں تعینات ہے اور شام اور عراق کے باضابطہ مطالبے کے باجود امریکی دہشت گرد ان ممالک سے انخلا پر تیار نہیں اور اپنی غیر قانونی موجودگی پر مُصِر ہے ۔

امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جنوری دوہزار بیس میں مغربی ایشیا بھیجی گئی امریکی فوج کی بیالیسویں بٹالین کے چھاتہ بردار فوجیوں کی بڑی تعداد، کورونا پھیلنے کے باعث امریکہ واپس نہیں آسکتی ہے۔

دہشت گرد امریکیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی رپورٹیں منظرعام پر آنے کے باوجود امریکی وزارت جنگ پینٹاگون اس سلسلے میں پوری طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close