اہم ترین خبریںپاکستان

ڈکہن ضلع شکارپورمیں امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف دھرنا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین رہنما مستنصر مہدی ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دادو میں کھلم کھلا امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کرکے ملت جعفریہ کی دل آزاری کی ہے

شیعت نیوز: ملعون عبدالستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف ڈکہن ضلع شکارپور میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم یونٹ پیرچنڈام سیکرٹری جنرل خادم حسین ابڑو ،مستنصر مہدی ابڑو ،امتياز علی ابڑو کی قیادت میں مرکزی علم پاک سے احتجاجی ریلی نکال کر پیرچنڈام میں دھرنا دیا گیا ۔

ضلع دادو تحصیل جوہی گاؤں فھلجی کے رہائشی ملعون عبدالستار جمالی نے سوشل ميڈیا پر اپنی ایک ویڈیو وائرل کی جس میں واضح طور پر پاکستان کے اداروں اور وکلاء کو للکارا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فرزند رسولؐ امام محمد مہدی علیہ السلام کے شان میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرکے امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کی ہے ۔ملعون عبدالستار جمالی کےاس اقدام سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور نطفہ حرام کی آئمہ اہل بیت ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ، ریاست تماشائی

یہ احتجاجی دھرناایک گھنٹے تک جاری رہا اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دادو میں ستار جمالی نے ہمارے آقا امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی دادو اورڈپٹی کمشنر دادو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کاروائی کرکے ستار جمالی کو سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون ستار جمالی کی گرفتاری پر سندھ پولیس کا شکریہ ، اب اسے سزابھی دی جائے، علامہ ناظرتقوی

مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین رہنما مستنصر مہدی ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دادو میں کھلم کھلا امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کرکے ملت جعفریہ کی دل آزاری کی ہے۔ امام مہدی علیہ السلام کے شان میں ہونے والی گستاخی پر ہم کو دلی صدمہ پہنچا ہے اور ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔بصورت دیگرحالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی ۔ یہ احتجاجی مظاہرے دہرنے تب تک جاری رہیں گے جب تک ستار جمالی کو سرعام پھانسی پر نہیں لٹکایا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close