اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سندھ حکومت کا ڈھائی ماہ سے بند درگاہ لال قلندرؒ زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ

س سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے

شیعت نیوز: کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے ڈھائی ماہ بعد سندھ حکومت نے حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار کو زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدنا عثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہل بیت ؑ کی منقبت سننے کے جرم میں ،کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں محب اہل بیت ؑ شہید

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولا جائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:امت مسلمہ امریکی واسرائیلی کمان میں یمن پر جاری جارحیت کے خلاف کردار اداکرے، عبدالملک الحوثی

اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز کو 14 مارچ کوزائرین کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبربھی لازمی پڑھیں: سانحہ درگاہ لال شہباز قلندر کا مقدمات فوجی عدالت میں چلایا جائے، علامہ ناظر تقوی

یہ خبربھی لازمی پڑھیں: شہدائے سہون کی برسی 16 فروری کو درگاہ لال شہباز قلندر پر منعقد ہوگی،شیعہ علماء کونسل

یہ خبربھی لازمی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحہ سہیون کی دوسری برسی کا لعل شہباز قلندر کے مزار پر انعقاد

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close