پاکستان کی اہم خبریں

دتہ خیل میں پاک فوج کا تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،5 دہشتگرد واصل جہنم

دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

شیعت نیوز :شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کالعدم تحریک طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں تکفیری دہشتگردوں کی پناہ گاہ میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو وہاں موجود دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان،افغانستان سے دہشت گردوں کا پاک فوج پرحملہ 6 جوان شہید

زرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دتہ خیل کے علاقے میں واقع ایک گھر پر کاروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی میں 6 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، تین جوان شھید

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 تکفیری دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

یکم دسمبر 2019 کو شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چوکی پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close