پاکستان

انشاءاللہ صدی کی ڈیل نامی شیطانی منصوبہ بھی ناکام ہوگا، علامہ مقصودڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں، انہوں نے ہر محاذ پر شیطان بزرگ امریکہ کو رسوا کیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:پاکستان دنیا کو باور کروائے کہ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے،علامہ مقصودڈومکی

آج امریکہ کے تمام شیطانی منصوبے ناکامی کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ تعالی صدی کی ڈیل نامی شیطانی منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ بے ضمیر عرب حکمرانوں نے قبلہ اول کو بیچنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ غیور مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close