پاکستان

4 خطرناک تکفیری دہشتگردوں کے ڈیٹھ وارنٹ پر جنرل راحیل شریف نے دستخط کردیئے

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا موت پانے والے چار دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیے۔

منگل کو آئی ایس پی آر کے ایک جاری بیان میں چاروں دہشت گردوں کے نام بھی بتائے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق، نور سعید عرف حافظ صاحب ولد محمد سعید، مراد خان ولد سرفراز خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین عرف ابو لیس قتل، خود کش بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان میں ملوث پائے گئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close