پاکستان

ڈی آئی خان میں تکفیری راج ،کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں تین معصوم بچے شھید

کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کیجانب سے نصب بم پھٹنےتین بہن بھائی موقع پر ہی شھید

شیعت نیوز :ڈی آئی خان میں تکفیری راج اپنے عروج پر۔کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بم پھٹنے سے ایک ہی گھر کے تین چراغ بجھ گئے۔معصوم بہن بھائیوں کے جنازے اٹھنے پر شہر میں کہرام مچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق کے ڈی آئی خان میں تکفیری راج اپنے عروج پر۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم پھٹ جانے سے ایک ہی گھر کے تین معصوم بہن بھائی موقع پر ہی شھید ہوگئے۔ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے سے ڈیرہ اسمٰعیل خان شہر میں کہرام مچ گیا۔ تینوں بہن بھائیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔زرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود درہ بن خورد کے علاقے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم پھٹ جانے سے ایک ہی گھر کے تین معصوم بہن بھائی موقع پر ہی شھید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

پولیس زائع کے مطابق علاقہ درہ بن خورد کے رہائشی صفدر اقبال کے تینوں بچے 8 سالہ واحد، 5سالہ گلریز اور ڈیڑھ سالہ حنا بی بی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے آگے نکلے تو کچے کے علاقے میں دوڑ لگاتے ہوئے ایک ڈھلان میں ان تینوں بچوں نے چھلانگ لگائی تو وہاں نصب بم ایک خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے تینوں بچے موقع پر ہی شھید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوںبچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیں۔ تینوں بہن بھائیوں کی اجتماعی نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین آبائی قبرستان میںکر دی گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close