پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کالعدم لشکر جھنگوی کےنشانے پر، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

شیعت نیوز :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گرد پولیس کی جوابی کاروائی میں اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

اطلاعات کے مطابق خیبرپختوانخواہ کا انتہائی حساس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے لئے نوگو ایریا بن گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان،کالعدم لشکر جھنگوی ،کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت ، تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان سانحے کا زخمی ریحان زیدی 11 سال بعد مقام شھادت پر فائز

زرائع کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے کھتی پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تکفیری دہشتگرد اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :حساس اداروں کی کاروائی , مدرسہ خلیفہ صاحب کا تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ترجمان کے مطابق چار موٹر سائیکلوں پر سوار 5 سے 6 تکفیری دہشت گردوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، تاہم دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نھیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :عنایت اللہ ٹائگر کی بڑی کاروائی،سپاہ صحابہ کی ڈی آئی خان پر خوفناک حملے کی کوشش ناکام

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پھینکے گئے ہینڈ گرینیڈز کو قبضہ میں لیکر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ کے قریب نصب کی گئی 5 کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close