اہم ترین خبریںپاکستان

سکھر کے بعد ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود 800میں سے 600زائرین ومسافربھی کلیئرقرار

عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800 افراد کو قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔

شیعت نیوز: سکھر کے بعد الحمد اللہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے 800 افراد میں سے 600 کے ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں، صحتیاب قرار پائے جانے والے زائرین اور مسافروں کو کل گھر روانہ کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کابینہ کی کمیٹی کی ملاقات میں محکمہ صحت کو ہدایات دی ہیں کہ ہماری لیبارٹری کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور کٹس سمیت تمام ضروری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹرمیں ایم ڈبلیوایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، ڈپٹی کمشنرکا تعاون پر شکریہ

عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800 افراد کو قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور وہ کلیئر قرار پائے ہیں، ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کورونا آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اپنی جیل میں صورتحال کا جائزہ لیا، لاہور کی کیمپ جیل میں 100 بستروں کا ہسپتال فوری طور پر بنا رہے ہیں اور تمام جیلوں میں اسکریننگ کا عمل بھی شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں موجود افراد کے لیے بھی محکمہ سمری بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کی بدولت ساڑھے تین ہزار افراد مستفید ہوں گے اور رہا ہو جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کو لکھ رہے ہیں کہ وہ اپنے عملے کی خود اسکریننگ کریں یا وہ اپنے عملے فہرست فراہم کریں، تاکہ پنجاب حکومت ان کی اسکریننگ کرسکے، کیونکہ ان کا دیگر لوگوں سے مسلسل رابطہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نصاب تعلیم میں ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو تسلیم نہیں کریں گے، علامہ نیاز نقوی

عثمان بزدار نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کو بھی کہہ دیا ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے جبکہ متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ہماری فوڈ چین متاثر نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز سمیت تمام محکمہ صحت کے عملے کے لیے اسپیشل رسک الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکھرقرنطینہ سینٹر میں موجود 1200 کے قریب زائرین اور مسافروں میں سے بھی 640افراد کی رپورٹس کلیئر آچکی ہیں جن کو گذشتہ روز ہیلتھ سارٹفیکیٹ جاری کرنے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close