اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ ِ جناب سیدہ ؑ آصف جلالی کو رہا نہ کیا تو محرم کے جلوس نہیں نکلنے دیں گے،قاری زوار بہادرکی دھمکی

حرمت ناموس اہل بیت ؑ تمام شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔ حکومت قاری زوار بہادر جسے فتنہ پرست ملاؤں کو لگام دے جو محرم الحرام سے قبل وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں ۔

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی جنرل سیکریٹری قاری زوار بہادر نےاپنے اندر چھپے ہوئے تکفیری عزائم کوظاہر کرتے ہوئے محرم الحرام میں عزاداری نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے جلوسوںکوروکنے کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جےیوپی کے رہنما قاری زوار بہادر نے کہاہے کہ اگر گستاخِ جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ملعون آصف اشرف جلالی کو محرم الحرام سے قبل رہا نہ کیا گیا تو عزاداری کے جلوس کسی صورت نہیں نکلنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین جناب سیدہ ؑ کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملعون آصف جلالی کیس پر بڑا اقدام

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ اور گستاخِ دختر پیغمبر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا ملعون آصف اشرف جلالی کی حمایت میں منعقدہ علماءومشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جےیوپی کے مرکزی جنرل سیکریٹری قاری زوار بہادر نے پنجاب حکومت اور بعض وفاقی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ون وے ٹریفک نہیں چلنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارا بندہ پکڑ کر اندر کیاہواہے،جنہوں نے بڑی بڑی گستاخیاں کی انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا،انہوں نے واضح الفاظ میں دھمکی دی کہہ ہم نے ملک بھرمیں اہل سنت عوام کو منتیں کرکےروکاہواہے، اگر محرم الحرام سے قبل آصف جلالی کو نہیں چھوڑا جاتا تو ہم اگلے اجلاس میں فیصلہ کریں گےکہ محرم کے جلوسوں کو نکلنے دینا ہے یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی توانائی ایجنسی سعودی عرب کے خفیہ جوہری پروگرام کو شفاف بنائے، ایران

واضح رہے کہ قاری زوار بہادر نے ملعون آصف اشرف جلالی کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان میں کی جانے کی والی بدترین گستاخی کو علمی بحث قرار دیکر ملعون آصف جلالی کو بچانے کی ناکام کوشش بھی کی ۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ ملعون آصف اشرف جلالی کی جانب سے مادر حسنین ؑ حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان اقدس میں گستاخی کے بعد ملک بھر میں شیعہ سنی محبان اہل بیت ؑنے اپنے بھرپورردعمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔

حرمت ناموس اہل بیت ؑ تمام شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔ حکومت قاری زوار بہادر جسے فتنہ پرست ملاؤں کو لگام دے جو محرم الحرام سے قبل وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close