اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی آئی خان، امام بارگاہ پر دہشت گردوں کا تیسری بارحملہ، علم پاک شہید

شیعت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں امام بارگاہ امام حسین علیہ السلام پر سعودی نواز تکفیری دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کا تیسری مرتبہ حملہ، علم پاک کو شہیدکردیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میںسعودی فنڈڈ تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ کےدہشتگردوں کی طرف سے رات کے وقت امام بارگاہ ابوالفضل العباس پر حملہ کیا گیا اور امام بارگاہ میں توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی۔ حملے میں علم غازی عباس علمدار ؑ کی بھی توہین کی گئی اور علم مبارک کو پھاڑ کر جلایا گیا۔ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی لیکن ہمیشہ کی طرح انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ انتظامیہ کی طرف سے معاملے کو دبانے کیلئے مومنین پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔

دوسری رات دوبارہ اسی امام بارگاہ پر حملہ کیا گیا تو مومنین چونکہ بیدار تھے تو مومنین نے اس بد نسل خبیث حملہ آور کوپکڑ لیا اور انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تمام ثبوتوں اور موقع پر پکڑے جانے کے باوجود بھی اسے عدالت کی طرف سے کچھ ہی عرصے میں رہائی مل گئی۔

ابھی اس واقعے کو تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ کل رات دہشتگروں کی طرف سے دوبارہ کلاچی تحصیل کی مرکزی امام بارگاہ بنام امام حسین علیہ السلام پر حملہ کیا گیا ہے جسمیں علم مبارک کی اور امام بارگاہ کی توہین کی گئی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close