پاکستان

دفاعی بجٹ میں کٹوتی قوم پر احسان نہیں، دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف

شیعت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔ بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر سے جاری شدہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ عید پر فیملی سے دور وطن کا دفاع سپاہی کا فخر ہے، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی قوم، پھر گھروں میں موجود اہلخانہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ کٹوتی کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، موجودہ حالات کا تقاضا ہے، بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جوانوں پر نہیں ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close