اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے جرم میں گرفتار ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام عزادار رہا

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں نےمیں سید اسد علی زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ، مولانا سید غضنفر نقوی ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خا ن اور کر اہلبیتؑ ساجد حسین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

شیعیت نیوز: چہلم امام حسینؑ پرجلوس عزا میں پیدل شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سمیت دیگر 3 عزادار سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سےرہا کردیئے گئے، تمام گرفتار شدگان کو خیبر پختونخوا کی متعصب پولیس نے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس عاشوراکراچی پر درج بلاجواز مقدمے میں گرفتارپرمٹ ہولڈر سرورعلی ضمانت پر رہا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم نواسہ رسول ؐامام حسینؑ کے موقع پر جلوس عزا میں شرکت کیلئے پیدل مارچ کرنےکے جر م میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے سمیت دیگر عزاداروں کو آج سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشتگردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا،طاہرالقادری

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں نےمیں سید اسد علی زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ، مولانا سید غضنفر نقوی ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خا ن اور کر اہلبیتؑ ساجد حسین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی نے تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے براہ راست ملاقات کرکے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، علامہ عارف واحدی

ذرائع کاکہنا ہے کہ ناصرشیرازی اور علی امین گنڈا پورکے درمیان ملاقات کے بعد علی امین نے آئی جی، ڈی آئی دی اور ڈی سی او سمیت متعلقہ حکام کو تمام عزاداروں کی فوری رہائی کی ہدایت کی تھیں ، واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں اس سال چہلم امام حسینؑ پر جلوس ہائے عزا میں پیدل شرکت کرنے پر ریاستی اداروں کی جانب سے عزاداروں کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close