اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی آئی خان، شہید سید مختیارحسین کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز سپاہ صحابہ کے دشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امام بارگاہ چاہ روشن کے متولی و سکول ٹیچر سید مختیار حسین شاہ کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود چاہ روشن والا میںسپاہ صحابہ کے دشت گردوں نے سید مختیار حسین شاہ کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سکریٹری جنرل مولانا غضنفر نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ رہنما و متولی سید مختیار حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ڈیرہ کے پُرامن فضاء کو خراب کرنے مذموم کوشش ہے۔

محرم الحرام سے قبل ڈیرہ کے امن و امان کی فضاء کو خراب کر کے بدامنی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔ سید مختیار حسین کی ٹارگٹ کلنگ ڈیرہ پولیس، سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے لیے کھلا چیلنج ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close