اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان پھر لہولہو،تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک عزادار شہید دوسرا زخمی

مسلح دہشت گرد کاروائی کے بعد باآسانی فرار ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ شیعہ نسل کشی پر خاموش تماشائی۔

شیعیت نیوز: کربلائے ڈیرہ اسماعیل خان میں سعودی نواز تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد بےلگا،تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان عزادار صفدر عباس شہید جبکہ منقبت خواں مسجود مہدی شدید زخمی ، مسلح دہشت گرد کاروائی کے بعد باآسانی فرار ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ شیعہ نسل کشی پر خاموش تماشائی۔

یہ بھی پڑھیں: تشیّع کا یہ اعزاز ہے کہ رسول خدا کے حکم کے مطابق اُن کے معصوم جانشینوں کو مانتے ہیں، علامہ ریاض نجفی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے گلی قریشاں والی نزدگھاس منڈی میں ملک دشمن سعودی پےرول پر کارفرما دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندوں نے فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان عزادار صفدر عباس کو بے دردی سے شہید کردیا جبکہ ایک اورشیعہ منقبت خواں مسجود مہدی کو شدیدزخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افواج پاکستان اور دین اسلام کے خلاف سوشل میڈیاپر موجود مواد پر پابندی عائد

دونوں عزاداروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے صفدر عباس کی شہادت کی تصدیق کردی جبکہ مسجود مہدی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں سعودی وبھارتی ایجنٹ وہابی دہشت گرد دھندناتے پھر رہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close