اہم ترین خبریںپاکستان

لاڑکانہ ، ایم ڈبلیوایم کی کوششوں سے شاتم امام مہدی ؑملعون دلبرجتوئی ساتھیوں سمیت گرفتار

متعلقہ تھانے میں مولانا محمد علی شر و دیگر نے شاتم امام مہدی عج ملعون دلبر جتوئی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرائی اور ملعون دلبر جتوئی سمیت تین لعینوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کا بروقت اقدام ،شاتم امام زمانہ عج ملعون دلبرجتوئی ساتھیوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق حضرت امام زمانہ عج کے شان میں گستاخی کرنے پرملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے کارندے ملعون دلبر جتوئی کے خلاف آج ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڈکانہ مولانا محمد علی شر سمیت ایک وفد نے ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ سے ملاقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشتگرددلبرجتوئی کی امام مہدی عج کی شان میں بدترین گستاخی

بعد ازاں ڈی آئی جی نے فوری ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دیا ، متعلقہ تھانے میں مولانا محمد علی شر و دیگر نے شاتم امام مہدی عج ملعون دلبر جتوئی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرائی اور ملعون دلبر جتوئی سمیت تین لعینوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزپیپلزپارٹی کے گڑھ مٹہانی کالونی میروخان چوک لاڑکانہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشت گرددلبرجتوئی نےمسلمانوں کے بارہویں امام اور فرزندرسولؐ امام مہدی عج کی شان میں بدترین گستاخی۔ اس ملعون نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے امام مہدی ؑ سے متعلق توہین آمیز گانا گایاتھا جس پر پوری ملت جعفریہ اور دیگر معتدل اہل سنت پاکستانیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close