اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی قونصل جنرل نےخوشخبری سنا دی،لاہور سے تہران براہ راست پرواز آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی

صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو بارٹر سسٹم کے تحت بڑھایا جا سکتا ہے، لاہور چیمبر اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، تاہم بینکنگ چینل نہ ہونے کی وجہ سے تجارت نہیں بڑھ رہی۔

شیعیت نیوز: لاہور میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح، سینیئر نائب صدر ناصر حمید خان، سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے لاہور سے براہ راست تہران کیلئے فلائٹ چلیں گی۔

ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے کہا کہ لاہور سے تہران کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو جائے گا، اس فلائٹ آپریشن کے بعد 3 گھنٹے سے کم وقت میں تہران جایا جا سکتا ہے۔ محمد رضا ناظری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطیبِ بےِبدل ،شیعیان کراچی کی ہر دلعزیز شخصیت ، شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کو بچھڑے8برس بیت گئے

صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو بارٹر سسٹم کے تحت بڑھایا جا سکتا ہے، لاہور چیمبر اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، تاہم بینکنگ چینل نہ ہونے کی وجہ سے تجارت نہیں بڑھ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان کے49 ویں سالانہ حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کالاہور میں آغاز

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کو 4.6 ملین ڈالر کی برآمد کرتا ہے، جسے ایک ماہ میں ایک بلین کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کے دورے کے موقع پر سابق صدر میاں مصباح الرحمٰن، سہیل لاشاری، سابق سینیئر نائب صدر امجد علی جاوا، علی حسام اصغر، سابق نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close