ایران

ایران کا امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں

شیعت نیوز ؛اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ صدر حسن روحانی پارلیمنٹ سے تعلیم اور سیاحت اور ثقافتی میراث کے وزراء کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ پہنچے جہاں انھوں نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اس نتیجے تک پہنچ گئی ہےکہ ایرانی قوم کو دباؤ کے ذریعہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ آج ایرانی قوم کے دشمنوں کو عالمی سطح پر مایوسی کا سامنا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن کی طرف سے مسلط کردہ اقتصادی جنگ کا نتیجہ بھی وہی نکلے گا جو 30 سال قبل مسلط کردہ فوجی جنگ کا نکلا تھا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج بھی ایرانی قوم کو دشمن کی طرف سے سیاسی، اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا سامنا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران اکیلا اور تنہا نہیں بلکہ ایران کی مدبرانہ سیاست اور پالیسی کے نتیجے میں امریکہ دنیا ميں تنہا ہوگیا ہے اور ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی تمام پالیسیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close