پاکستان کی اہم خبریں

اقوام عالم کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوائے۔ ملیحہ لودھی

شیعت نیوز : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے لگایا جانے والا کرفیو اور انسانیت سوز پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل برائے پیس آپریشنز خالد خیری سے ملاقات کے دوران کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‎یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں :عرب حکمرانوں کا برتاؤ پاکستان اور کشمیر میں قابل قبول نہیں۔ شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ‎بھارتی فورسز راتوں میں چھاپے اور گرفتاریاں کر کے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس مزید بڑھا رہی ہے۔

ملیحہ لودھی نے قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، ‎اقوام متحدہ کو کشمیر میں صورتحال کو ابتر ہونے سے روکنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ امن مشن کی تعداد بڑھا کر اسے مزید فعال بنایا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں، اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close