ایران

دنیا امریکی الزام تراشی کے کھیل کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ سید عباس موسوی

شیعت نیوز: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکی غیر ذمہ دار حکومت اپنے عوام پرعائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اب اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن دنیا امریکی الزام تراشی کے کھیل کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار سید عباس موسوی نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میںکہا کہ دنیا میں عالمگیر وبا پھیلنے کی صورتحال میں امریکہ نے ’’علیحدگی‘‘ کے ڈرامہ سیریل کے نئے قسط میں عالمی ادارہ صحت سے اپنے تعلقات کو منقطع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی سپیکرپارلیمنٹ باقرقالیباف کو مبارکباد

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : پڑوسی ممالک کا خطے میں امریکہ کو آنے کی اجازت دینا اسٹریٹجک غلطی ہے۔ امیر حاتمی

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت چین کے بہت قریب ہے اور چین کا ڈبلیو ایچ او پر مکمل کنٹرول ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی نے موصل سے داعش کے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

انہوں نے چین پر الزام عائد کیا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپوٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا اور اب کورونا وائرس پر دنیا چین سے جواب چاہتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے عالمی وبا پھیلائی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close