دنیا

دنیا بھر میں 1لاکھ 30ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

شیعت نیوز: بین الاقومی ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق1لاکھ 30ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 70ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں 134,800افراد کورونا وائرس(کوویڈ ۔19) سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 70,394صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں

ورلڈومیٹرز ڈیٹا بیس’’worldometers‘‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی کل تعداد میں سے 4,294افراد (7.2 فیصد)جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 127 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے میں امریکی فوج کا ہاتھ ہے۔ چین

متاثر ممالک میں چین 80,814کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، اس کے بعد اٹلی 15,113، ایران، 10,075اور جنوبی کوریا میں 7ہزار 979 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ بعض یورپی ممالک میں کیسزکی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جنوبی کوریا کے بعد Spain اسپین پانچویں نمبر پر ہے۔ جہاں869 کورونا سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے عالمگیر وبا کی اصطلاح ’’کسی نئے مرض کے دنیا بھر میں پھیلنے‘‘ پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کا تعین کسی مرض کے جغرافیائی بنیاد پر پھیلنے، اس کی شدت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے تحت کیا جاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس ادہانوم نے جنیوا میں پریس بریفننگ کے دوران کہا ’’کووڈ 19 کی درجہ بندی عالمگیر وبا کے طور پر کی گئی ہے، ہم نے پہلے کبھی کسی کورونا وائرس سے ایسی عالمگیر وبا کو پھیلتے نہیں دیکھا‘‘۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close