دنیا

دنیا بھر میں 22 ہزار 993 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے

شیعت نیوز : دنیا بھر میں 22 ہزار 993 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 20 ہزار 983 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 662 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8165 ہوگئی اور اس ملک میں اب تک 80539 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تمام رکن ممالک کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کا ساتھ دیں۔ انٹونیو گیوٹرش

رویٹرز نے ایک اطالوی نرس کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ بیماروں کی حالت نہایت نازک ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے مریض اٹلی میں ہیں تاہم اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ چین میں اب تک تین ہزار دو سو اکیاسی افراد کورونا میں مارے جا چکے ہیں۔

اٹلی کے وزیر اعظم نے دس مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے بعد ساٹھ ملین آبادی والے اس پورے ملک کو قرنطینہ کر دیا تھا۔

وائرس نے اٹلی کے بعد اسپین میں بھی تباہی مچادی جہاں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 سو 55 مریض چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

فرانس میں 231 ہلاکتوں کے بعداموات 13 سو اکتیس ہو گئی ہے جب کہ پیرس سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں اورعوامی مقامات کو جراثیم سےپاک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ملکوں میں کورونا وائرس سے بیماروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

روس میں کورونا کےباعث غیرضروری دکانوں، پارکس اور عوامی مقامات کو31 مارچ تک بند کردیا گیا۔ یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 115 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 578 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے زائد ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا بھی جرم قرار دیدیا گیا، خود کو کورونا کا مریض ظاہر کر کے طبی عملے پر کھانسنے والے کو دو سال قید ہوگی۔

بیلجئیم میں 1298 نئے کرونا پازیٹیو کیسسز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6235 تک پہنچ گئی ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close