دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے اموات میں شدت، 24 گھنٹوں میں 500 افراد دم توڑ گئے

شیعت نیوز: دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 500 افراد دم توڑ گئے جبکہ اس دوران اس کے 9 ہزار 816 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار 299 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 6 ہو گئیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 820 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 25 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 163 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 966 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 28 ہزار 849 زندگیاں نگل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وبا کے باعث دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 376 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 826 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 340 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 664 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 771 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 625 ہو گئے۔

اسرائیلی وزارت صحت صیہونی ریاست میں کورونا کا شکار ہونے والے یہودی آباد کاروں کی تعداد 1940 ہوگئی ہے جب کہ مزید 77 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں کورونا سے 281 افراد دم توڑ گئے ہیں اور 38 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 308 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 125 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 600 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 294 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 555 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 575 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 950 ہو گئے۔ جبکہ کورونا سے اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 827 افراد صحت یاب ہوئے۔ جبکہ کورونا وائرس سے ایران میں 7 ہزار 734 افراد دم توڑ گئے ۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 515 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 103 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 480 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 384 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 1 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 51 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 515 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 38 ہزار 286 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close