اہم ترین خبریںپاکستان

ہماری اجتماعی جدوجہد جہالت کے خلاف قیام کا نام ہے ،علامہ راجہ ناصرعباس

اجلاس میں رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے بھی گفتگو کی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم کی مرکزی تعلیمی کونسل کا اجلاس سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ماہرین شعبہ تعلیم نے شرکت کی۔ پروگرام میں شعبہ تعلیم کے سالانہ پروگرام پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی سانحہ بابوسربس حادثے کے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت اور نقد امدادکا اعلان

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہرین تعلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باب مدینۃ العلم کے ماننے والوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا طرہ امتیاز ہونا چائیے ہماری اجتماعی جدوجہد جہالت کے خلاف قیام کا نام ہے انبیاءکرام اور آئمہ اطہار(ع)انسانوں کو ظلمت کے اندھیرے سے نکال کر ھدایت کی روشنی دکھلانے آئے تھے۔

اجلاس میں رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے بھی گفتگو کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close