اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان پاسپورٹ کے حامل مستحق افراد کی امداد یقینی بنائیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ مزدور اور بے سہارا انسانوں کی خودکشی ارباب اقتدار کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی معاونت سے پاسپورٹ کی شرط لگا کر ہزاروں مستحق افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے .کیونکہ سالانہ غریب اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین زمینی راستے سے مشہد مقدس اور کربلا معلی جاتے ہیں۔ فرزند رسول ص کی زیارت کے عشق میں امن و امان کی ابتر صورت حال اور مالی مشکلات کے باوجود لاکھوں زائرین زیارتی سفر اختیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب مسلم حکمران سرزمین وحی پرنائٹ کلب اور جواخانےکھولیں گےتو عذاب تو آئےگا، پیر اعجاز ہاشمی

انہوں نے وزیر اعظم وفاقی حکومت اور احساس کفالت پروگرام کے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وہ  پاسپورٹ رکھنے والے مستحق افراد کی مدد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سندہ حکومت کی جانب سے راشن کی غیر منصفانہ تقسیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندہ حکومت مستحقین تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اسے اقرباء پروری اور با اثر افراد کی خورد برد سے بچائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی عالمی وبامیں کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے ،علامہ رضی جعفرنقوی

انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں غربت افلاس اور لاک ڈاؤن کے باعث مجبور لوگوں کی خود کشی کے متعدد واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب مستحق لوگوں کی بروقت امداد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نےکہا کہ مزدور اور بے سہارا انسانوں کی خودکشی ارباب اقتدار کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close