اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءوقائدین کا کل عید الفطر منانے کا اعلان ، ادارہ شیعت نیوز کی جانب سے عید مبارک

قبل ازیں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔

شیعت نیوز: پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے، تمام شیعہ تنظیمات ، مداراس دینیہ ، قائدین ملت اور اکابرین نے متفقہ طور پر کل بروز اتوار 24 مئی عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ادارہ شیعت نیوز تمام اہل وطن کو عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہے ۔ تمام اہل وطن خوشی کے اس موقع پر تمام غریب ونادار افراد اور ملت جعفریہ خصوصاً خانوادہ شہداءو اسیران کو لازمی یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پرکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ‘پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی سے چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں، دیگر مقامات سے بھی چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ ایس ایچ او نذر عباس شہید محافظ زخمی

انہوں نے کہا کہ ‘شہادتیں کافی موصول ہوئیں جن میں سے چند پر ہم نے اعتبار نہیں کیا، شہادتوں کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر 24 مئی بروز اتوار ہوگی۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ چاند بہت حساس تھا کیونکہ جنوبی علاقوں میں امکان رویت موجود تھا اس لیے اس طرف زیادہ توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے، علامہ ہاشم موسوی

قبل ازیں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close